1 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:16
گوجرانوالہ:استانی نے سبق یاد نہ کرنے پر طالبہ کے دانت توڑدیے
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں اسکول ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کرکے دوسری کلاس کی طالبہ کے دانت توڑ دیے۔ شکایات لیکر جانے پر عزیز واقارب کو سنگین نتایج کی دھمکیاں دیں گئیں۔
راہوالی کے رہائشی محمد یعقوب کی پانچ سالہ بیٹی حنا مقامی نجی اسکول میں دوسری کلاس کی طالبہ ہے جس کو سبق یاد نہ کرنے پر کلاس ٹیچر اقرا نے تھپڑ مارا جس سے حنا قریب پڑے لوہے کے ڈسک پر گرگئی جس سے اس کے تین دانت ٹوٹ گئے۔ حنا کے والد محمد یعقوب نے کارروائی کے لیے کینٹ پولیس کو درخواست دے دی ہے۔