تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:7

لاہورمیں ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پردکانداراورڈاکوزخمی

اے آر وائی - لاہور میں ڈكیتی مزاحمت پر ڈاكوؤں نے فائرنگ كر كے دکاندار کو زخمی كردیا جبكہ جوابی فائرنگ سے ایك ڈاكو بھی شدید زخمی ہوگیا۔



یہ واقعہ اچھرہ میں فیروزپورہ روڈ پر پیش آیا۔ جہاں دکاندار شوکت علی دکان بند کرکے جارہا تھا کہ دو موٹر سائیكلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے رقم كا مطالبہ كیا ۔ مزاحمت كرنے پر ڈاكوؤں كی فائرنگ سے شوكت علی شدید زخمی ہوگیا جبكہ شوكت علی نے دكان پر موجود گارڈ كی گن سے بھاگتے ہوئے ڈاكووں پر فائر كیا جس سے ایك ڈاكو سیدان گل شدید زخمی ہوگیا جبكہ تین فرار ہوگئے۔اچھرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈاكو كو گرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.