تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:58

چنیو ٹ مبینہ پولیس مقابلہ،ملزم کی ہلاکت کے خلاف احتجاج ختم

اے آر وائی - چنیو ٹ پولیس سےمبینہ مقابلےمیں ہلاک ملزم کی لاش پولیس نے لواحقین سے چھین کرگاؤں پہنچا دی اوراحتجاج کرنےوالوں کو منتشر کرکے جھنگ،فیصل آباد،لاہوراور سرگودھاروڈپرٹریفک بحال کرادیا۔



پولیس کے مطابق مقابلےمیں ہلاک ملزم عاشق عرف لوڈو چنیوٹ پولیس کو 26مقدمات اورجھنگ فیصل آباد،حافظ آباد پولیس کودیگروارداتوں میں مطلوب تھا اس پرایس ایچ اوسٹی شیخ طاہر کو بھی ہلاک کرنےالزام تھا۔ اسے چھ روزقبل گرفتارکیاگیاتھا،جھنگ جیل لیجاتے ہوئےملزم کےمسلح ساتھیوں نےاسے پولیس سےچھڑالیا،جھڑپ میں ملزم عاشق ہلاک اوراس کے ساتھی فرار ہوگئے۔



ہلاکت کی اطلاع پر اس کے لواحقین نے رات بھرتھانہ بھوآنہ کے باہرٹائرجلاکرشدیداحتجاج کیاپولیس کی طرف سےلواحقین پرلاٹھی چارج کیا گیا۔مظاہرین نےپولیس پر پتھراؤکیا گیالواحقین کے مطابق مقابلہ جعلی ہے پولیس کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.