2 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:16
کراچی:عباسی شہید اسپتال کےکنٹریکٹ عملےکی ہڑتال،دفترکاگھیرائو
اے آر وائی - عباسی شہید اسپتال میں کنٹریکٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کی اور میڈیکل سپر ٹنڈنٹ کے دفتر کے باہر ڈاکٹرز کا گھیراو کیا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں چھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں جلد سے جلد تنخواہیں دی جائیں۔ احتجاج کے باعث عباسی شہید اسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہوگئی ہے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔