2 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:25
کوئٹہ:سردی کی شدت کم،بقیہ علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
اے آر وائی - کوئٹہ میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم بالائی بلوچستان میں تاحال سردی کی لہر برقرار ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سب سے قلات اور کان مہترزئی میں کم درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں منفی پانچ اور کوئٹہ میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب،قلات، مکران اور کوئٹہ ڈویژنز میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔