2 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:8
روجھان:کاروکاری کے الزام میں پنچائیت کے ہاتھوں 2 افراد قتل
اے آر وائی - روجھان میں کاروکاری کےالزام لگا کر پنچائت کے فیصلہ پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ روجھان کے رہائشی شاہنواز اور فہمیدہ پر پنچائت نے فیصلہ کیا کہ دونوں میں ناجائز تعلقات ہیں اس لئے کاروکاری قراردے کر قتل کردیا جائے جس پر انھیں بہیمانہ تشدد کے بعد ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔