تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:59

کے ای ایس سی ملازمین کا دھرنا، 2مظاہرین کا اقدام خود سوزی

اے آر وائی - کراچی میں کے ای ایس سی ملازمین نے برطرفی اور تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف گذری ہیڈ آفس پر مظاہرہ اور دھرنا دیا۔اس دوران کے ای ایس سی کے دلبرداشتہ ملازمین نے خودسوزی کی کوشش کی جسے ان کے ساتھیوں نے ناکام بنادیا۔



مزدور رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ گورنر ہاوس میں طے پانے والے معاہدوں کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی کر رہی ہے جس کے باعث ملازمین متاثر ہورہے ہیں، اس رویئے کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔کے ای ایس سی ہیڈ آفس پر ملازمین کے دھرنے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن بھی موجودتھے۔



احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے دوران دو ملازمین نے خودسوزی کی کوشش بھی کی جنھیں ان کے ساتھیوں نے ناکام بنادیا۔کے ای ایس سی ملازمین نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ملازمین بحال نہ کئے گئے تو آئندہ بغیر بتائے کے ای ایس سی ہیڈ آفس دھرنے کیلئے آئیں گے اور آتے رہیں گے۔ا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.