تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:17

ملتان: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف تیسرے روز بھی احتجاج

اے آر وائی - ملتان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ متحدہ شہری محاذ کے زیر اہتمام ڈھول کی تاپ پر مظاہرہ کیا گیا۔



ضیاء الدین پارک امیر آباد کے قریب ہونے والے مظاہرے کی قیادت شہری محاذ کے صدر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے اب حکمران کس منہ سے ووٹ مانگے گیں۔ مظاہرین نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.