تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:41

محمد پورہ: ٹریفک حادثے میں تین بچے جاں بحق

اے آر وائی - رحیم یارخان روڈ پر موٹر سائیکل اور مسافر ویگن میں تصادم سے ا سکول جانے والے تین بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ خانپور کے نواحی علاقہ کاندی واہی کے رہائشی محمد نواز اپنے چچا زاد بھائی ،دس سالہ امتیاز اور سکندر جبکہ آٹھ سالہ اقرا کو خانپور سکول چھوڑ نے اپنی موٹر سائیکل پر خانپور شہر کی طرف آ رہے تھے کہ محمد پورہ کے نزدیک رحیم یارخان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوگئے اور سامنے سے آتی ہوئی تیز رفتار ہائی ایس ان پر چڑ ھ گئی۔



اس افسوسناک حادثے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد نواز اور ایک راہگیر شدید زخمی حالت میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.