تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 فروری 2012
وقت اشاعت: 22:51

کراچی: سہراب گوٹھ میں زہریلے کھانے سے5 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں زہریلی بریانی کھانے سے ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اورچھ کی حالت غیر ہوگئی۔



پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ یہ زہریلی بریانی کہاں سے آئی تھی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.