6 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:34
لاہور: واپڈا ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک
اے آر وائی - لاہور کے علاقے واپڈاٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں دو مشکوک کاروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں موجود دو ڈاکو اسد اور تنویر اشرف ہلاک ہوگئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار تین ساتھی فرار ہوگئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز غلام محمود ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ڈاکو اشتہاری تھے اور پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔