تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:42

بختیار ڈومکی کی اہلیہ کا قتل، بلوچستان میں آج بھی ہڑتال

اے آر وائی - بلوچستان اسمبلی کے رکن میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ اوربیٹی کے قتل کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جار ہی ہے۔



بختیارآباد ،لہڑی ،بھاگ،ڈیرہ مرادجمالی ،سبی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں ،جبکہ بختیار آباد ہڑی میں ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ،ڈیرہ مراد جمالی سے نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق نصیرآباد کے صدر مقام میں واقعے کے خلاف شہری حلقوں کی اپیل پر تمام مارکیٹیں بند ہیں۔



بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے مرکزی شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے بند کردیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.