6 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:18
لاہور: وسن پورہ میں کمسن ملازم بچے پر مالکان کا تشدد
اے آر وائی - لاہور کے علاقے وسن پورہ میں مالک اور اس کی بیوی نے نو سالہ ملازم بچے محمد وسیم کو مبینہ طور پر ڈنڈے مار کر شدید زخمی کر دیا۔
سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے وسیم کے مطابق دو سال کام کے دوران صرف ایک بار اسکی اپنے والدین سے ملاقات کرائی گئی ۔ گھر میں گندگی پھیلانے پر اسکی مالکن اور شوہر نے مل کر ڈنڈوں سے تشدد کیا، وسیم کے ہاتھ اور پاؤں تشدد کے باعث زخمی تھے۔
بچے کےمطابق رات کو جب اسکے مالکان سو گئے تو وہ گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور ایک رکشہ ڈرائیور کی مدد سے پولیس سٹیشن پہنچا،پولیس نے مالک فرحان کو گرفتار کر لیا ہے ،ڈاکٹرز نے بچے کی حالت دیکھتے ہوئے اسے اسپتال میں داخل کر لیا ہے۔