تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:33

اےآر وائی ڈیجیٹل کےکارکن ناظم صدیقی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اے آر وائی - اے آر وائی ڈیجیٹل کے سینئر نان لینئر ایڈیڈیٹر ناظم صدیقی گذشتہ ٹنڈو محمد آدم کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔



ناظم صدیقی اے آر وائی ڈیجیل کے شعبہ لینئر ایڈیٹنگ سے وابستہ تھے، اور گذشتہ روز ٹنڈو آدم سے کراچی واپس آرہے تھے کہ شہزاد پور روڈ پر تارا باغ کے قریب ان کی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک سے حادثہ پیش آیا۔



ناظم صدیقی کو قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کے ساتھ گاڑی میں سوار دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ناظم صدیقی کی تدفین کورنگی قبرستان کراچی میں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.