تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:42

کراچی: صفورہ گوٹھ پر پرانے فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ کے قریب رضوان سوسائٹی میں واقع پرانے فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا پرانا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا ۔



آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گودام میں موجود گیس کا سلنڈر آگ کی تپش کی وجہ سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دو افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فائر برگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ بجھانے جے عمل میں حصہ لیا۔ ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پالیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.