تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:42

کراچی:گلشن مہران میں فیکٹری پرچھاپہ،جعلی زرعی دوائیں برآمد

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلشن مہران میں پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی ادویات اور کھاد برآمد کرلی۔ مالک اور خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔



گلشن مہران میں ڈپٹی کمشنر ملیر شوکت جوکھیو اور شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ اور فیکٹری سے جعلی زرعی دوا اور کھاد کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والی ایک خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔



پولیس کے مطابق کمپنی کئی عرصے سے نامور کمپنیوں کے لیبل استعمال کرکے جعلی ادویات مارکیٹ میں فروخت کررہی تھی۔ ڈی سی ملیر نے فیکٹری سیل کردی۔ اور مزید تحقیقات کےلیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ کے مطابق فیکٹری کے مالک محمد رمضان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.