7 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:33
لاہور فیکٹری سانحہ، ذمے داروں کے تعین کیلئے پٹیشن دائر
اے آر وائی - لاہور میں ملتان روڈ پر فیکٹری سانحہ جیسے واقعات کی روک تھام اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملتان روڈ پر واقع دوا ساز فیکٹری میں دھماکے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مانیٹرنگ کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔ عدالت سانحے کے ذمہ داران کا تعین کرکے قتل کے مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر کرے۔