7 فروری 2012
وقت اشاعت: 22:18
کراچی: لیاری میں دستی بم کے حملے میں دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم کے حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور داکنیں اور بازار بند ہوگئے۔