تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:10

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بہادر آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افسر خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ جمشید کوارٹر کے علاقے فلمستان سینما کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ گل زمان جاں بحق ہوا۔



ادھر نارتھ کراچی پاور ہاوٴس چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے اٹھائیس سالہ نعمان جاں بحق اورگولی لگنے سے ایک بچہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ سرجانی ٹاوٴن سیکٹر ایل ون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ محمد اصغر شدید زخمی ہوا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔



کورنگی کے مہران ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ بہادر آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او عرفان آصف زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.