تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:34

کوئٹہ:ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر،سردی سے مسافرپریشان

اے آر وائی - کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ ایکسپریس گیارہ اور بولان میل دس گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگئیں۔تاخیر کے باعث سخت سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے حکام کے مطابق انجن دستیاب نہ ہونے اور ٹرینوں کی تاخیر سے کوئٹہ آمدکے باعث بولان میل اور کوئٹہ ایکسپریس تاخیر کا شکار رہیں۔



ٹرینوں کی تاخیر کے باعث خواتین اوربچوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پشین ، مستونگ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مسافر سخت سردی میں ریلوے پلیٹ فام پر ٹھٹھرتے رہے۔ ویسے تو بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے باعث رات کو ٹرین سروس معطل رہتی ہے مگر اس کے باوجود بولان اور کوئٹہ ایکسپریس کو رات میں روانہ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.