تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:10

کراچی:گیئر میں خرابی، تربت جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اے آر وائی - لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث تربت جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔ طیارے میں وفاقی وزیر اطلاعات بھی سوارتھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات سمیت چالیس سے زائد مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے پانچ سو ایک تربت جارہی تھی۔ دوران پرواز اس کے لینڈنگ گیئر بند نہیں ہوئے تھے جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کوصورتحال سے آگاہ کرکے واپس ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔



اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتارلیا۔ وفاقی وزیراطلاعات تربت میں ریڈیو پاکستان کے نئے میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کا افتتاح کرنے جارہی تھیں۔



دوسری جانب لندن سے لاہورآنے والی پرواز پی کے758سے لندن پولیس نے مسافر کو جہاز سے اتار کر گرفتار کرلیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.