30 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:31
ہالی وڈفلم پائریٹس آف دی کریبئن کا 470ملین ڈالر کا بزنس
جنگ نیوز - نیو یارک…ہالی وڈفلم پائریٹس آف دی کریبئن، آن اسٹرینجر ٹائیڈزنے عالمی باکس آفس پردھوم مچاتے ہوئے چار سو ستر ملین ڈالر سے زیادہ بزنس کرلیا۔ بحری قذاقوں کے نئے ایڈونچرسے بھرپور تھری ڈی فلم نہ صرف اس ہفتے بھی امریکی باکس آفس میں سب سے اوپر ہے بلکہ دنیابھر میں بھی جونی ڈیپ کے مداحوں سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہے۔فلم نے مزید ایک سو بائیس ملین ڈالرز کا بزنس کیاہے جس کے بعدعالمی سطح پر اس کا مجموعی بزنس چار سو ستر ملین سے بھی بڑھ گیا۔پائریٹس آف دی کریبئن آن اسٹرینجز ٹائیڈز نے ہینگ اوور 2 اور کنگ فو پانڈا2 کو بھی قدم جمانے کا موقع نہیں دیا۔