30 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:31
شکیراعربی زبان میں اپنا البم تیار کرائینگی
جنگ نیوز - رباط…گذشتہ سال فٹ بال ورلڈ کپ کا آفیشل سونگ واکا واکا گاکر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا اب اپنی گائیکی کے انداز میں نیا تجربہ کرنا چاہتی ہیں۔مراکش میں ایک نیوز کانفرنس میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ عربی زبان میں ایک مکمل البم تیار کرنا چاہتی ہیں۔مقامی طور پر ہسپانوی زبان بولنے والی شکیرا کئی مقبول انگریزی گانے بھی پیش کرچکی ہیں اور اب عربی زبان میں گانے ریکارڈ کروانے کے لیے وہ عربی سیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔