تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 4:36

لیڈی گاگا کی نئی البم کی ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زائدکاپیاں فروخت

جنگ نیوز - نیویارک ... امریکا کی پوپ گلوکارہ لیڈی گاگا کی نئی البمBorn This Wayکی ایک ہی ہفتے میں دس لاکھ سیزائدکاپیاں فروخت ہوگئی ہیں مگرگاگاکوابھی تسلی نہیں ہوئی اورانہوں نے بھارت سمیت جنوبی ایشیامیں اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے۔لیڈی گاگاکی نئی البم 19سو91 سے ابتک ایک ہفتے میں اس قدرفروخت ہونیوالی محض17ویں البم ہے۔لیڈی گاگانے اب نیویارک کی اس کمپنی سے رابطہ کیاہے جودنیابھرمیں مقیم جنوب ایشیائی افرادپرتوجہ مرکوزرکھتے ہوئے انٹرٹینمنٹ سے متعلق موادتیاراور ڈسٹری بیوٹ کرتی ہے۔گاگاکاکہناہے کہ پہلے انکے پاس نہ رقم تھی نہ وسائل اوراب انہیں موقع ملاہے کہ وہ بھارت جائیں اورمداحوں کی ایک نئی دنیاتک رسائی حاصل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.