تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17

شاہد کپور ،رنبیر کپور اور عمران خان کی فلمیں ایک ہی روز ریلیز ہوں گی

جنگ نیوز - ممبئی…بالی وڈ کے اداکارشاہد کپور اپنے والد پنکج کپور کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”موسم“ کے ساتھ نو جوان اداکاروں رنبیر کپور اور عمران خان سے مقابلے کیلئے میدان میں اتر گئے ہیں۔ شاہد کپور کی یہ فلم رنبیر کپور کی نئی فلم ”راک اسٹار“ اور یش راج بینر تلے بننے والی عمران خان کی نئی فلم ”میرے برادر کی دلہن“ کے ساتھ 9ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ شاہد کپور کی فلم ”موسم“ 22جو لائی کو ریلیز ہونی تھی لیکن سینئر اداکار اجے دیوگن کی فلم ”سنگھم“ جو اسی تاریخ کو ریلیز ہو رہی ہے سے مقا بلے سے بچنے کیلئے اس کی ریلیز کو آگے بڑ ھا دیا گیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ شاہدکپور اور سونم کپور کی اس فلم کا پہلا پرومو سنجے دت کی فلم ”ڈبل دھمال“ کی ریلیز کے ساتھ 24جون اور دوسرا پرومو کترینہ کیف اور ریتک روشن کی فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ کی ریلیز کے ساتھ 15جولائی کوپیش کیا جائے گا۔ شاہد کپور کی فلم ”موسم“ کو ریلیز سے قبل ہی قدم قدم پر نامور اداکاروں کی فلموں کے ساتھ بھی مقابلے کا سامنا ہے جن کے بارے میں انڈسٹری میں مثبت چہ میگوئیاں سنی جارہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہد کپور اتنے سخت مقابلے میں اپنے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.