تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17

لارادتہ کی شادی پہلے چار مہینے میں ہی مسائل میں گھر گئی

جنگ نیوز - ممبئی . . . . . بھارتی اداکارہ لارا دتہ اور ان کے شوہر مہیش بھوپتی کی چار مہینے پہلے ہونے والی شادی کچھ مسائل میں گھری ہوئی ہے۔لارا دتہ اور انکے شوہر ٹینس پلیئر مہیش بھوپتی کے قریبی ذرائع کے مطابق ان دونوں کے بیچ کبھی تنازع کی وجہ لارا کے سابق بوائے فرینڈ کیلی ڈورجی بنتے ہیں تو کبھی ان دونوں کے درمیان فلم چلو دلی جھگڑے کا سبب بنتی ہے ،یہ فلم لارا کی اپنی پروڈکشن ہے جبکہ ان کے شوہر مہیش فلم میں انکے معاون پروڈیوسر تھے۔ لارا کا کہناہے کہ مہیش نے فلم کی پروموشن کواتنا وقت نہیں دیا جتنا بطور پروڈیوسر انہیں دینا چاہیے تھا لیکن مہیش کہتے ہیں کہ وہ فلم بزنس میں نہیں پڑنا چاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.