2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17
10برس سے لاپتہ راج کرن کی امریکامیں موجودگی کا انکشاف
جنگ نیوز - ممبئی …تقریباً ایک دہائی قبل لاپتا ہوجانے والے بالی ووڈ اداکار راج کرن امریکا کے ایک ذہنی امراض کے اسپتال میں موجود ہیں۔10سال قبل راج کرن کی گمشدگی اور کافی عرصے تلاش کے بعد ان کی فیملی انہیں مُردہ تصور کرچکی تھی تاہم ان کے قریبی دوست اور بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور نے بلاآخر انہیں کھوج نکالا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کو 1970و80کی دہائی میں کئی کامیاب فلمیں دینے والے اور فلم قرض میں رشی کپور کے معاون اداکار راج کرن امریکی ریاست اٹلانٹا کے ایک ذہنی امراض کے اسپتال میں کافی عرصے سے زیرِ علاج ہیں۔رشی کپور اور دپتی نول کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق راج کرن کا پتا چل چکا ہے جسکے بعد اب انہیں واپس بھارت لائے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔