تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

ما دھوری ،سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کر نے کیلئے بے تاب

جنگ نیوز - سابق با لی ووڈ کوئن مادھوری ڈکشٹ کو ایک بار پھر ان کے مداح بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مادھوری ڈکشٹ نے دوبارہ کام کر نے کی ایک شرط پر ہامی بھری ہے، کہ اگر وہ ہیروئن کا کر دار ادا کریں گی تو صرف سپراسٹار سلمان خان اور شا ہ رخ کے مدِ مقابل ہی کرینگی۔ حال ہی میں مادھوری نے تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت اور انیل کپور کے ساتھ کام کر نے کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا تھا۔ مادھوری ڈکشت نے بالی وڈ کے فلمسازوں سے بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا ایسا اسکرپٹ لکھا جائے جس میں یہ تینوں اسٹارز فلم ہم تمھارے ہیں صنم کی طرح ایک با ر پھر ساتھ جلوہ گر ہوں۔ما دھو ر ی نے سلمان خان کی بڑھتی کامیابی اور سپر ہٹ فلموں Wanted اور دبنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچوں کوبھی یہ فلمیں بے حد پسند ہیں اور وہ سلما ن خان کے ساتھ فلم میں کام کر نے کیلئے بے تاب ہیں۔


یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.