تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 10:31

راج کپور کو دنیا سے گزرے 23 برس ہو گئے

آج نیوز - ہونٹوں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی رکھنے والے مشہور بھارتی اداکار راج کپور کو دنیا سے گزرے تئیس برس ہوگئے۔ چودہ دسمبر انیس سو چوبیس کو پشاور کے ایک عام سے گھرانے میں راج کپور نے آنکھ کھولی۔ راج کپور نے ابتدائی تعلیم دیرو دون کے کرنل برانڈس اسکول میں حاصل کی۔ راج کپور نے کیرئیر کا آغاز اپنے والد پرتھوی راج کے تھیٹر پرتھوی تھیٹر میں بیس روپے ماہوار سے کیا۔ راج کپور نے بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی فلم انقلاب تھی۔ انیس سو چھیالیس میں کیدار شرما نے فلم نیل کمل میں راج کپور کو بطور ہیرو کاسٹ کیا۔ فلم میں ہیروئن مدھو بالا تھیں جو اس وقت ممتاز کے نام سے مشہور تھیں۔ راج کپور نے بطور ہدایت کار سب سے پہلی فلم آگ بنائی۔ یہ فلم اس دور کی آرٹ فلموں میں شمار ہوتی ہے، اس کے بعد رومانوی فلم برسات اور پھر رام تیری کنگا میلی جیسی کامیاب فلمیں بناتے رہے۔ فلم سنگم راج کپور کی پہلی رنگین فلم تھی جو تین سال میں مکمل ہوئی۔ راج کپور کی زندگی کی سب سے اہم فلم میرا نام جوکر تھی۔ یہ ایک ایسے مسخرے کی کہانی تھی جو دنیا میں قہقہے بکھیرتا ہے۔ راج کپور کی تمام فلموں مکیں پیرا، امن اور انسانیت کا پیغام عام رہا۔ انہوں نے کوئی کیسی فلم نہیں بنائی جس میں تشدد فلم کی کہانی پر حاوی ہوگیا ہو۔ دو جون انیس سو اٹھاسی کو راج کپور دنیا سے چلا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.