تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 8:15

آزادکشمیر کے عوام آج اپنا فیصلہ دینگے، بابر اعوان

آج نیوز - بابر اعوان نے کہا ہے کہ متنازعہ علاقہ میں اپنوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام آج اپنا فیصلہ دینگے۔ اسلام آباد کی مزدور تنظیموں کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا نقطہ آغاز کشمیر سے ہے۔ ہمارے رہنما آزادی کشمیر کی بات کرتے ہیں، جبکہ سرمایہ دار سیاست دان پاک فوج پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام ہماری عزت ہے اس پر تنقید برداشت نہیں کرینگے، بابر اعوان نے کہا کہ صدر زرداری فوج کے سپریم کمانڈر ہیں، اور وہ اپنی فوج کی بات کرینگے۔ ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرائی، بیسویں ترمیم بھی اسی طرح متفقہ طور پر منظور کرائیں گے۔ آج کہیں صوبائی خودمختاری کے لیے آواز نہیں اٹھ رہی۔ پیپلزپارٹی کا اگلا پانچ سالہ اقتدار مزدوروں کے نام پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ انیس سو ستر کے بعد یہ واحد اسمبلی ہے جس نے چوتھا بجٹ منظور کیا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.