1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29
بھارتی فلم لائف گوز آن کی کولکتہ میں پروموشن
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان اور ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے اپنی آنے والی فلم لائف گوز آن کی کولکتہ میں پروموشن کی۔
فلم کی کہانی ایک ایشیائی خاندان کے بارے میں ہے جو لندن میں مقیم ہے اور وہاں اسے مشکلات درپیش ہیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ فلم کے ڈائریکٹر نے کہانی کو ایک بہترین انداز میں فلمایا ہے اور یہ مختلف ثقافتوں کا مجموعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات پریشانی کا باعث نہیں کہ فلم ورلڈ کپ کے دوران ریلیز ہو رہی ہے۔ سوہا پہلی بار اپنی والدہ کے ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔