1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:36
امریکی سیاستدان ساراپالن سوناکشی سنہا سے متاثر
اے آر وائی - ممبئی : امریکی سیاستدان سارا پالن کو دبنگ کی مست مست نینوں والی اداکارہ سوناکشی سنھا بھا گئیں۔ گائوں کی گوری سوناکشی سنہا آج کل ہوائوں میں اڑ رہی ہیں، آخر کیوں نہ فخر کریں وہ اپنی اداکاری پر،انہوں نے سارا پالن کو متاثر کرلیاہے ۔
سوناکشی سنہا نے گزشتہ دنوں دہلی میں سارا پالن سے ملاقات کی ۔ سوناکشی کا خیال تھا کہ سارا انہیں نہیں پہچانیں گی لیکن یہ سن کر انہیں نہایت حیرت اور خوشی ہوئی کہ سارا پالن نے سوناکشی سنہا کی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دبنگ میں انکے کردار نے سارا کو کافی متاثر کیا ہے جس کے بعد سوناکشی کا خوشی سے برا حال ہوگیا۔