تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:38

دوبارہ دیو پاٹیل کے ساتھ کام نہیں کروں گی، فریدہ پنٹو

اے آر وائی - ممبئی: سلم ڈاگ ملیئنیر سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ فریدہ پنٹو کی کہنا ہے کہ وہ دوبارہ اپنے ساتھی اداکار دیو پاٹیل کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

فریدہ کا کہنا تھا وہ نہیں سمجھتیں کہ دیو کے ساتھ مل کر وہ دوبارہ اپنی اداکاری کا جادو جگا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلم ڈاگ ملیئنیر کی وجہ سے ان کو اور دیو کو بے پناہ شہرت ملی اور وہ نہیں سمجھتیں کہ دوبارہ دیو کے ساتھ مل کر سلم ڈاگ ملیئنیر کی طرح کی ہٹ فلم دے سکیں گی۔



دیو کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فریدہ نے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔ فلم سلم ڈاگ ملیئنیر کو آٹھ آسکر ایوارڈ ملے اور اس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.