1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:51
لیڈی گاگا کے مداحوں کی گاگا کے اسٹائل میں کانسرٹ میں شرکت
اے آر وائی - لاس اینجلس: معروف امریکی پوپ آئی کون لیڈی گاگا کے مداحوں نے کانسرٹ میں شرکت کے لئے انہی جیسا بہروپ بھرا۔ لیڈی گاگا جو نہ صرف اپنے منفرد انداز گائیکی کی وجہ سے مشھور ہیں بلکہ اپنے فیشن کی وجہ سے بھی سب سے نمایاں دکھائی دیتی ہیں۔
لیڈی گاگا کی یہی خوبی ان کے مداحوں کو اتنی بھاتی ہے کہ ان کے مداحوں نے کانسرٹ میں شرکت کے لئے ان کے جیسا ہی حلیہ بناڈالا اور وہ شو میں مختلف گیٹ اپ میں نظر آئے۔ گلوکارہ لیڈی گاگا اپنے مداحوں کی اس ادا پر بے حد خوش نظر آئیں اور مزید نت نئے فیشن کرنے کے لئے پرجوش ہوگئیں۔