تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:59

جسٹن بیبر کی آواز کا جادو بیلجئیم میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا

اے آر وائی - بیلجئیم : سولہ سالہ گلوکار جسٹن بیبر کی آواز کا جادو بیلجئیم میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگاہے۔ جسٹن بیبرنے امریکہ میں تو خوب مداح بنا لئے اب ان کی شہرت بیلجئیم تک بھی پہنچ گئی ۔ جسٹن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ جب وہ بیلجئیم پہنچے تو انکا استقبال کرنے ڈھیروں مداحوں ایئر پورٹ پہنچ گئے۔



ان کے مداحوں نے جسٹن مانیا اور ویلکم جسٹن کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔۔ جسٹن نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ موسیقی کی دنیا میں ورلڈ ریکارڈقائم کرنا چاہتے ہیں اور اس کوشش میں دن رات ایک کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.