5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:11
برطانیہ: فٹبال سٹیڈیم کے باہر مائیکل جیکسن کا مجسمہ نصب
اے آر وائی - لندن : برطانیہ میں فٹبال سٹیڈیم کے باہر آنجہانی مائیکل جیکسن کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ برطانوی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع معروف فٹبال سٹیڈیم کیون کاٹج کے باہر آنجہانی مائیکل جیکسن کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ سات فٹ چھ انچ کے اس مجسمہ کی تیاری پر ایک لاکھ پاؤنڈ لاگت آئی ہے۔
اسٹیڈیم کے منتظمین کے مطابق آنجہانی گلوکار اکثر و بیشتر اس فٹبال سٹیڈیم کا دورہ کیا کرتے تھے اور ان کے اس لگاؤ کو دیکھتے ہوئے سٹیڈیم کے باہر ان کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجسمہ کی تنصیب کے وقت ہزاروں مداحوں نے آنجہانی گلوکار سے محبت کے اظہار کیلئے ان کے گائے گانوں پر رقص بھی کیا۔