6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:52
انجلینا جولی کا لیبیاکی سرحد پر مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ
اے آر وائی - تیونس: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے لیبیا اور تیونس کی سرحد پر لیبیائی مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ لیبیا میں خانہ جنگی کے باعث ہجرت کرنے والوں کی بھرپور مدد کی جائے انجیلنا جولی نے کہا کہ یہ تاریخ کا اہم موڑ ہے جب شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کی عوام خاموشی اور خوف کی دیوار گر رہے ہیں۔
انجیلنا جولی نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اور نجی امدادی تنظیموں کو لیبیا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ لڑائی سے متاثرہ افراد میں امداد تقسیم کی جاسکے۔
لیبیا میں فروری سے جاری خانہ جنگی کے باعث چار لاکھ لیبیائی شہری ملک چھوڑ کر تیونس، مصر، الجزائر، چاڈ اور سوڈان میں پناہ لے چکے ہیں۔