تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:32

مشہور موسیقاراے آر رحمان کی سوانح عمری شائع

اے آر وائی - ممبئی : مشہور موسیقاراے آر رحمان نے اپنی سوانح عمری اے آر رحمان دا اسپرٹ آف میوزک کے نام سے لانچ کر دی ممبئی میں سوانح عمری کے لانچ کے موقع پر اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ کتاب میں انھون نے اپنی زندگی کے کچھ اہم واقعات رقم کیے ہیں۔



جیسے کبھی کبھی لگتا ہے کہ زندگی میں سب کچھ ختم ہو گیا لیکن پھر امید جاگتی ہے انسان کو ہمیشہ آگے کر طرف دیکھنا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ سوانح عمری کو مکمل ہونے میں تقریبا آٹھ سال کا عرصہ لگا۔



اے آر رحمان کی سوانح عمری کو نصرین منی کبیر نے تحریر کیا ہے لانچ کے موقع پر بالی ووڈ کے کئی نامور شخصیات موجود تھیں جن میں جاوید اختر، سبھائش گئھی، رام گوپال ورما، منی رتمن اور دیگر شامل تھے اے آر رحمان پہلے بھارتی ہیں جنہیں دو ہزار آٹھ میں سلم ڈاگ ملیئنر میں میوزک دینے پر دو بار اکیڈمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.