تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:21

فلم دبنگ کے سیکوئل کی تیاری 2012ء تک روک دی گئی

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم دبنگ کے سیکوئل کی تیاری 2012ء تک روک دی گئی ہے۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور سوناکشی سہنا کی فلم دبنگ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل کی تیاری شروع کردی گئی تھی۔



امید کی جارہی تھی کہ فلم2012ء کے آخر تک ریلیز کردی جائے گی لیکن وقت پر فلم دبنگ ٹو کا سکرپٹ تیار نہیں کیا جاسکا۔ جس کی وجہ سے فلم کی تیاری آئندہ سال تک روک دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ ٹو کی شوئٹنگ آئندہ سال مارچ میں شروع ہوگی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.