8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:25
امیتابھ بچن ایکشن ہیرو بننے کیلئے پھر بے قرار
اے آر وائی - ممبئی: امیتابھ بچن ایک بار پھر نظر آئیں گے ایکشن میں۔ بگ بی کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ کئی سالوں سے کسی کی پٹائی نہیں کی اور وہ یہ سب کرنے کے لیے ہیں پھر بے قرار۔ گزشتہ کئی سالوں سے باپ اور بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے والے امیتابھ بچن کی دلی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔ اپنی آنے والی فلم بدھا ہو گا تیرا باپ میں وہ فل ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بگ بی کا کہنا ہے کہا گزشت پندرہ سالوں سے انھوں نے ایکشن رول نہیں کیا اور فائٹ رول میں نظر آنے کے لیے وہ بے تاب ہیں۔ پرانی فلموں کے بارے میں بچن کا کہنا تھا کہ ان میں فائٹ سیکونس کا ایک مقصد ہوتا تھا اور اسی لیے وہ فلمیں ہٹ ہوتی تھیں۔