8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:2
ستیاجیت رے کی ڈاکیومینٹری 40سال بعد نمائش کیلئے پیش
اے آر وائی - ممبئی: عالمی شہرت یافتہ فلم ساز ستیاجیت رے کی بھارتی ریاست سکم پر بننے والی ڈاکیومینٹری کو چالیس سال پابندی کے بعد بھارت میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا۔
ڈاکیومنٹری کےپریمیئرمیں مقامی لوگوں کےعلاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی اس موقع پرایک مقامی ٹرسٹ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ دستاویزی فلم ریاست سکم کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے فلم کی ریلیز سےسکم میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
دستاویزی فلم سکم انیس سو اکھتر میں سکم کے سابق حکمراں پلدان توندپ نامگیال نے تیار کرائی تھی تاہم انیس سو پچھتر میں سکم کے بھارت سے الحاق کے بعد اس فلم پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔