8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:9
ایکتا کپور کی فلم کے شو میں پریانکاگاندھی کو شرکت کی دعوت
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ کے فلمساز ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس کے اسپیشل شو میں پریانکاگاندھی کومدعو کیا گیا ہے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکتا کپور نے بتایا کہ فلم راگنی ایم ایم ایس بڑی لاگت سے تیار کردہ فلم ہے جس کے ہدایتکار پون کرپلانی ہیں۔ مذکورہ فلم میں اداکارہ کینازکو متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فلم کو کشمیر، بنگلور اور حیدرآباد میں بیک وقت ریلیز کیا جائے گا اور اس کے پہلے اسپیشل شو میں سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔