10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:9
امریکی ٹی وی سیریز سیسیم اسٹریٹ اردو زبان میں پیش ہوگی
اے آر وائی - کراچی : دنیا میں مقبول امریکی ٹی وی کی سیریز سیسیم اسٹریٹ کے کردار پاکستان آرہے ہیں۔یہ پروگرام اب اردو زبان میں پیش کیا جائےگا۔
شو کے کردارماپٹ اورایلمو پاکستان میں روایتی دیہاتی ہوٹل ڈھابے سے لائیو پرفارمنس دیں گے۔ اس مر تبہ سیسیم اسٹریٹ کا کردار نہ تو کوئی بڑے سائز کا پرندہ ہوگا اور کوئی جنک فوڈ کا رسیا۔ بلکہ یہ چھ سالہ ماپٹ ہوگی جو جو رانی کے نام سے مقامی کسان کی بیٹی کا کردار اداکرے گی۔ جبکہ ایلمو کا کرداربھی روایتی پاکستانی ہے۔
سیسم اسٹریٹ کو پاکستان میں متعارف کرانے والےفیضان پیرزادہ کا کہناہے کہ یہ بچوں کو سکھانے کے لیے متاثر کن آئیڈیا ہے۔اس شو کو پاکستان لانےکا مقصد بچوں کو انتہا پسندی سے ہٹاکر تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے۔ اور اسکے لیے ایک امریکی ادارے نے بیس ملین ڈالر کے فنڈز دئیے ہیں۔