تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:2

ممبئی: اداکار انوپم کھیرکے گھر پرحملہ،توڑ پھوڑ

اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیرکے گھر پر علاقائی جماعت کے کارکنوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور فرار ہوگئے . پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکےری پبلیکن پارٹی آف انڈیا کے گیارہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔



انوپم کھیر حملے کے وقت گھرپر موجود نہیں تھے۔ انکا کہنا ہے کہ گھرپر حملےکا مقصد انہیں سماجی رہنما اینا ہزارے کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کی حمایت سے روکنا ہے۔ انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ اور ذمےدار شہری ہیں وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آئین کو اٹھاکر پھینک دیاجائے۔انکا کہناتھاحملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.