11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:7
نئی دہلی:فیشن ویک اختتام پذیر،آخری روز ودیا بالن کی شرکت
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سات روزہ فیش شو اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی شرکت نے شو کو چار چاند لگادیئے۔
فیشن شو کے آخری روز معروف ڈیزائنر سبیا ساچی اور انیتا ڈونگرے کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ بالی ووڈ ادکارہ ودیا بالن سمیت مختلف ماڈلز نے رنگ بھرنگے پیراہن کے ساتھ ریمپ پر واک کیا۔ شائقین نے مقامی اور غیر ملکی طرز کے ملبوسات کو خوب پسند کیا۔ فیشن ویک کے دوران ستتر ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئے گئے جبکہ اس دوران فلمی ستاروں سمیت اڑتالیس ماڈلز نے ریمپ کو رونق بخشی۔