11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:9
اکشے کمار نئی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ23 کروڑ روپے لیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ اسٹار اکشے کمار ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی کے سیکوئل میں کام کرنے کا معاوضہ تیئیس کروڑ روپے لیں گے۔
باکس آفس پر چاندنی چوک ٹو چائنا، کھٹا میٹھا، تیس مار خان اور پٹیالہ ہاؤس جیسی ناکام فلموں کے بعد بھی بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی مانگ میں کوئی فرق نہیں آیا۔ اب فلم ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی کے خالق ملن لتھریا اپنی ہی فلم کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں جس کے لیے ان کا نظر انتخاب اکشے کمار ہیں۔ اکشے کمار نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے تیئیس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جو فلمساز نے منظور کر لیا۔ یہ سیکوئل رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔