12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:10
ہالی وڈ کی نئی فلم ”تھار“ 6 مئی کو ریلیز ہوگی
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی وڈ کی نئی فلم ”تھار“ 6 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ 1962ء میں منظر عام پر آنے والی کولک سیریز پر تیار کردہ فلم تھار کا سکرپٹ اشلے ایڈورڈ نے تحریر کیا جبکہ اس کی ڈائریکشن کینتھ برانگ نے دی ہیں۔
مذکورہ فلم میں مرکزی کردار آسٹریلوی اداکار کرس ہمسورتھ اور نٹالی پورٹمین نے ادا کیا۔ اس فلم کو 150 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس فلم کو امریکہ بھر کے سینماؤں میں 6 مئی کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔