1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
پاپ سٹار ایکن سالگرہ شاہ رخ خان کے ساتھ منائیں گے
اے آر وائی - ممبئی : امریکی پاپ سٹار ایکن 38 ویں سالگرہ شاہ رخ خان کے ساتھ منائیں گے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی پاپ سٹار نے کہا کہ شاہ رخ خان سے ان کی دوستی فلم آر اے ون کی عکسبندی کے دوران ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔
ایکن نے کہا کہ ان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ شاہ رخ خان جیسے عظیم اداکار ان کی 38 ویں سالگرہ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل وہ کنسرٹ کے سلسلے میں بھارت میں مقیم ہیں اور 17 اپریل کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔