1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:11
چارلی چپلن کی ایک سو بائیسویں سالگرہ
اے آر وائی - لاس اینجلس: اس نے کہا تھا کہ میں بارش میں اس لئے چلتا ہوں کہ میرے آنسو کسی کو نظر نہ آئیں لیکن جب لوگ ان کی فلمیں دیکھتے تو اپنے دکھوں کو بھول جاتے۔ آج اس عظیم اداکار چارلی چپلن کی ایک سو بائیس ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
چارلی چیپلن اپنے خوبصورت اداکاری سے لوگوں کو ہنساتا ہی نہیں تھا بلکہ اس کے کرداروں اور کہانی میں معاشرے کے المیوں کی بھی عکاسی ہوتی تھی۔ بظاہر تو ان کی اداکاری سے آپ لوٹ پوٹ ہونے لگیں گے لیکن غور کریں گے تو مسکراہٹ کیساتھ آنسو نکل آئیں گے۔ اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے حکومت عتاب کا بھی شکار رہا۔
چارلی چپلن نے اپنی فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کئے ہیں۔ ایک فلم کے منظر میں جوتا ابال کر کھانے کا منظر کوئی نہیں بول سکتا۔ عالمی نظام معیشت اور اس کے اثرات پر اس سے زیادہ شاندار طنز کیا ہوگا۔ یہ فلم انیس سو تیس کی دھائی میں امریکہ میں آنے والے بدترین معاشی انحطاط کے دور میں بنی تھی۔ اور اس منظر میں معاشی انحطاط کا شکار امریکی عوام کی حالت کی عکاسی کی گئی ہے۔