1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12
ہالی ووڈ فلم رئیل اسٹیٹ کا سیکوئیل ریلیز سے پہلے تیار
اے آر وائی - نیویارک : باکسنگ کے دیوانوں کے لئے اس سے بڑھ کر خوشی کی کیا بات ہوگی کی اِس موضوع پر بنائی جانے والی ہالی وڈ اداکار ہیو جیک مین کی فلم رئیل اسٹیٹ کا سیکوئیل بھی ریلیز سے پہلے ہی لکھا جاچکا ہے۔
باکسنگ پر بنائی گئی دلچسپ فلم رئیل اسٹیٹ کی کہانی ایک ایسے باکسر کے گرد گھومتی ہے جو فتح حاصل کرنے کے لئے باکسر روبوٹ تیار کرتا ہے۔جس سے باکسنگ میں انقلاب آجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم سنجیدگی کے بجائے مزاحیہ انداز میں پیش کی جائے گی۔ فلم کے بارے میں ہیو جیک مین اس قدر پُر امید ہیں کہ ریلیز سے پہلے ہی اس کا سیکوئیل تیار کیا جارہا ہے۔